ناظم جو کھیو قتل کیس، حکومت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

ناظم جو کھیو قتل کیس، حکومت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم ...
ناظم جو کھیو قتل کیس، حکومت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزارت داخلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونےکے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -