منحرف رہنما نور عالم اور احمد حسین دیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، کیا کہا ؟

منحرف رہنما نور عالم اور احمد حسین دیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، کیا کہا ...
منحرف رہنما نور عالم اور احمد حسین دیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، کیا کہا ؟

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما نور عالم خان اور احمد حسین ڈیہڑ  نے پارٹی  کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا۔نور عالم نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے، میں نے نہ تحریک انصاف کو چھوڑا ہے ، نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں۔نور عالم خان نے کہا کہ میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا، تمام الزامات غلط ہیں ذاتی پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

دوسری جانب منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ شوکاز میں مجھ پر غیر حقیقی اور جھوٹے الزامات لگائے گئے جس کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا، میری وابستگی تحریک انصاف سے ہے،پارٹی چھوڑنے کا الزام جھوٹا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26 مارچ تک شو کاز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -