آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے دل کی بات بتا دی

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے دل کی بات بتا دی
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے دل کی بات بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی اس سٹیج پر ہوں، جہاں کرکٹ کو انجوائے کرنا میرے لیے زیادہ اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان ہمارے لیے یادگار رہا، ہم نے بہت انجوائے کیا، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی مثالی ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان کے مداح اپنی ٹیم کی جیت کے منتظر تھے تاہم انہوں نے مجھے بھی بہت سپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ عثمان خواجہ نے دورہ پاکستان کے دوران پانچ اننگز میں 496 رنز بنائے، ان کی اوسط 165 جب کہ بہترین سکور 160 رہا۔

مزید :

کھیل -