ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کو مالی معاملات میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور کسی جگہ سے اس کا سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،یہ رکاوٹ عارضی ہے۔ تین چار یوم کے بعد جب عطارد زائچے میں آ جائے گا تو صورت حال واضح ہو جائے گی۔ مالی حوالے اور گھریلو معاملات میں جاری مشکلات دور ہو سکیں گی اور وہ لوگ کام آئیں گے جن کا سوچا بھی نہیں تھا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں وہ تیاری مکمل کر لیں، ذہنی طور پر مکمل پلان بنا لیں، ان شاءاللہ ان کو مرضی کے مطابق تبدیلی مل جائے گی، بڑا خوبصورت ستارہ زائچے میں آ رہا ہے اور اب پرانے تعلقات آہستہ آہستہ کرکے ختم بھی ہو رہے ہیں، اس کی جگہ اب نئے سلسلے بن جائیں گے۔ اپنوں سے بھی الگ ہو سکتے ہیں۔ صرف آپ کی فیملی کے علاوہ رشتے داروں کا ساتھ اب بہت مشکل میںدکھائی دے رہا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار میں تبدیلی کا امکان ہے اور وہ اس وقت ممکن ہوگا جب آپ خود چاہیں گے ۔یہ دونوں مواقع آپ کے سامنے آ جائیں گے۔ ان میں سے کون سا راستہ بہتر ہے،اس حوالے سے مشورہ کریں یا پھر استخارے سے مدد لے لیں، جن افراد کی رقم بلاک ہے اس کو بھول جائیں واپسی مشکل ہے البتہ پردہ غیب سے اور اہم سلسلے ضرور بن سکتے ہیں۔ بہرحال اب ایک اچھا وقت شروع ہو رہا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بڑی دیر کر دی ہے آپ نے خود کو اور حالات کو جاننے میں۔ بہرحال دیر سے ہی لوٹ کرتو آئے۔ اب سچے دل سے توبہ کرکے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے کچھ کریں، کیا کرناہے ، اس کا سلسلہ پردہ غیب سے بن جائے گا۔ آپ بس محنت کے لئے خود کو تیارکریں۔ جن افراد کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا، اب وہ موج کریں گے، ان کو مالی اور روحانی دونوں میں کمال انداز سے بہتری ملے گی، ان شاءاللہ
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی زندگی میں درمیانی راستہ کوئی نہیں ہے یا تو بادشاہ ہیں یا پھر فقیر، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ کیوں نا حکمت عملی سے چل کر بادشاہ والی زندگی گزاری جائے۔ یہ ہفتہ اچھا ہے۔ آپ کو غیر متوقع جگہ سے فائدہ ملے گا مگر حسد کرنے والے بھی موجود ہیں، اس لئے اپنے کام کو کسی کے سامنے ظاہر مت کریں۔ خاموشی سے چلیں، پھر دیکھیں منزلیں کتنی آسانی سے طے ہونگی۔ اس بار قسمت بڑا ساتھ دے رہی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے لئے اس ہفتے دو تین کاموں میں خوشخبری ہے اور جن سے خطرہ تھا وہ بھاگ گئے ہیں۔ آپ اب کھل کر اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔ البتہ پیسوں کے بارے میں رسک نہ لیں، اس میں خطرہ ہے جو لوگ کسی موجودہ جگہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی بسم اللہ کریں اور جن کو سفر کرنا تھا وہ اب تیاری کرلیں خبر آنے والی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی کے ساتھ مل کر کام نہ کریں اس سے نقصان ہوگا۔ آپ اگر خود سے کوشش کریں گے تو وہ زیادہ فائدہ مند بات ہو گی، ویسے بھی اب نقصان کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا اس لئے بڑا ہی سنبھل کر چلنا ہے ،جو لوگ کسی طرف اپنے مقاصد کے لئے کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہاں سے منشاءکے مطابق جواب نہیں آئے گا ، اپنوں کے ساتھ بھی اختلافات کا خانہ اب کھل رہا ہے۔ اس میں وراثت کے معاملات خاص طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کچھ دن آزاد چلتے ہیں پھر کسی نہ کسی بندش کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بنے بنائے کاموں میں بھی رکاوٹ آ جاتی ہے،یہ کسی کی شرارت بھی ہو سکتی ہے، بہرحال سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھا کریں اور دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیں، اس سے مشکل سے نکل جائیں گے جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ ضرور کریں ،چاہے کسی بھی کم سطح پر ہو مگر شروع کر لیں اللہ سے بہتری کی امید ہے، ان شاءاللہ
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب ماضی کے معاملات کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں مناسب پلاننگ کر لیں۔ پیسوں کا استعمال کم سے کم ہو تو بہتر ہے اور جو لوگ کسی بھی بیماری یا بندش کو محسوس کر رہے تھے، وہ اب بحکم اللہ اس سے نکل چکے ہیں۔ اب حالات مختلف ہیں اور قدرتی مدد بھی شامل ہے، اس لئے رسک بھی لے سکتے ہیں۔وارثت کے حصول کے لئے بس جلد بازی نہیں کرنی ورنہ حق نہیں ملے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو یہ ہفتہ کافی معاملات میں ناصرف بہتری لا رہا ہے بلکہ مالی حوالے سے خاص طور پر فائدہ دے رہا ہے۔ آپ پچھلے دنوں جس تنگی سے گزرے ہیں یہ آپ کی ہمت ہے، اب صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور اس میں آپ کا بڑا حصہ شامل ہے۔ حکمت عملی اور محنت سے آگے بڑھیں اور اپنا حصہ وصول کرلیں، البتہ دل کے معاملات پر سختی سے قابو پانا بھی بے حد ضروری ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو کسی غیر متوقع جگہ سے فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ جو لوگ ساتھ چھوڑ گئے تھے وہ اپنے مطلب کے لئے واپسی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، اب آپ ان کو خود سے دور رکھیں اور اکیلے خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں۔ اس وقت روزگار کا حصول سب سے ضروری ہے اوراس میں بچت بھی ہو گی اور ضرورتیں بھی پوری ہوں گی اگر آپ نے اپنا قدم ٹھیک اٹھا لیا تو۔ مایوسی گناہ ہے، اس کو خود سے دور رکھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مالی معاملات ا ن شاءاللہ تیزی سے بہتر ہوں گے اوربند سلسلہ چل نکلے گا، پرانی کوشش بھی کامیاب ہوگی جو لوگ کسی بھی کام میں پریشانی کا شکار تھے وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ البتہ صحت کا خانہ کمزور ہے اس کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو اب اولاد کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچنا ہے۔ ان کو آپ کی ضرورت ہے اور جن فیصلوں کو سختی سے کرنا ہے ان میں نرمی کا مظاہرہ کریں۔