ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک، خیبرپختونخوا، کشمیر میں ہلکی بارش متوقع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔