سعودی عرب میں شدید بارشیں ، جدہ ائیرپورٹ کے نشیبی حصے زیر آب  

سعودی عرب میں شدید بارشیں ، جدہ ائیرپورٹ کے نشیبی حصے زیر آب  
سعودی عرب میں شدید بارشیں ، جدہ ائیرپورٹ کے نشیبی حصے زیر آب  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں 2 روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جدہ ائیرپورٹ کے نشیبی حصے زیر آب آ گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو روز سے بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا۔ جدہ، ریاض، جازان سمیت شہروں میں بادل جم کر برسے۔ بارش کے بعد جدہ میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا جس سے اس کے نشیبی حصے زیر آب  آ گئے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 28 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔