افغانستان سے ہار کا بدلہ چکانے شاہین آج میدان میں اتریں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت آج بھی شاداب خان کے ذمے ہے، افغان ٹیم راشد خان کی سربراہی میں میدان میں اترے گی۔ پاکستان کیلئے آج کا میچ اس لئے اہم ہے کیونکہ شاہینوں کو ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے آج لازمی فتح درکار ہے۔ میچ شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا, مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
گذشتہ میچ میں افغان ٹیم نے شاہینوں کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا، دونوں ٹیمیں سیریز کا آخری میچ 27 مارچ کو کھیلیں گی۔