حکومت نے عمران خان کے وزیر آباد لانگ مارچ پر فائرنگ کا کھرا ڈھونڈلیا, تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور (جاویداقبال)حکومت نے عمران خان کے وزیر آباد لانگ مارچ پر فائرنگ کاکُھرا ڈھونڈ لیا ہے، حکومت نے کارکنوں پر فائرنگ کی گولیاں ملا لی ہیں اور کڑیاں بھی، ثبوت کیلئے زمان پارک سے دوران آپریشن ملنے والی گولیاں فرانزک لیب میں تصدیق کیلئے بھیجی ہیں۔
حکومت کو پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا زمان پارک انسداد تجا و ز ات آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد ہوا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا برآمد شدہ تمام اسلحہ غیرلائسنسی و غیرقانونی نکلا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا۔ برآمد اسلحہ میں تیرہ ایس ایم جیز، سات کلاشنکوف اور تین سو چالیس گولیاں شامل تھیں، رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا ان سے ملتی جلتی گولیاں وزیر آباد لانگ مارچ میں استعمال ہوئیں اور بھی کئی مقامات پر پی ٹی آئی نے یہی گولیاں، اسی ساخت کا اسلحہ استعمال کیا، حکومت یہ جاننے کیلئے فرانزک کی اجازت دے کہ برآمد ہونیوالا اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا؟۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا شبہ ہے وزیر آباد مارچ میں کارکن معظم پر گولیاں اسی اسلحے سے چلائی گئیں،حتمی حقائق فرانزک رپورٹ میں واضح ہونگے، ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے اس کی اجازت دی جس کے بعد یہ اسلحہ فرانزک لیب بیج دیا گیا تھا،اس کی تصدیق آخری مرحلے میں ہے، ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ اس کی کڑیاں وزیر آباد فائرنگ کیس سے ملا دی گئی ہیں۔