کوئٹہ، حسان نیازی کا راہداری ریمانڈ منظور، پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کرد یاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا،عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کرد یا،پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کو رہائی کے احکامات دیئے تھے ،حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔