سدھارتھ ملہوترا کے تعریفی کلمات پر کیارا ایڈوانی کا پیار بھرا جواب آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی تعریف کا جواب محبت بھرے الفاظ میں دیا ہے۔
گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو میں سدھارتھ ملہوترا نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی اہلیہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دراصل یہ میرا شادی کے بعد دوسرا ایوارڈ ہے، پہلا والا ایکٹنگ پر تھا اور یہ والا اسٹائل کےلیے ہے۔
View this post on Instagram
سدھارتھ ملہوترا نے مزید کہا کہ اس پر میری بیوی خوش ہوگی کیونکہ اس کے پاس ایک اچھا اداکار ہی نہیں بلکہ اسٹائلش شوہر بھی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ ایوارڈ میری بیوی کے پاس جاتا ہے اور ہر اُس اسٹائلسٹ اور ڈیزائنرز کو جس نے مجھے خوبصورت بنانے کےلیے کام کیا۔
View this post on Instagram
اس خوبصورت پیغام پر کیارا ایڈوانی نے ردعمل دیا اور لال دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’اس شخص کے پاس میرا مکمل دل ہے‘۔اسی ماہ ہونے والے ایک اور ایوارڈ شو میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا ایک ساتھ پہنچے، جہاں اداکار کو شیر شاہ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہاں بھی سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنا نہیں بھولے، پہلے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی میری باصلاحیت کو۔اسٹار نے مجھے میرے کردار کےلیے اس قدر قائل کرلیا کہ میں نے اُس سے شادی کرلی، وہ آج یہی پر ہے، جسے آج اپنی اہلیہ بلاتے ہوئے مجھے فخر اور خوشی کا احساس ہورہا ہے۔سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے رواں برس 7 فروری کو سوریہ گڑھ کے محل میں شادی کی تھی۔