نوازالدین صدیقی کا اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ 

نوازالدین صدیقی کا اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ 
نوازالدین صدیقی کا اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ 

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے سابق اہلیہ اور اپنے بھائی پر ہتک عزت سے متعلق 100 کروڑ روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ساکھ کو نقصان پہنچانے سمیت الزامات کے تحت سابق اہلیہ عالیہ پاندے اور بھائی شمس الدین کو دعویٰ بھجوایا۔ انہوں نے دائر کردہ درخواست میں کہا کہ دونوں افراد سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات پر مبنی مواد ہٹائیں اور معافی مانگیں ورنہ 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے میں ادا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے دھوکہ دہی اور مالیاتی فراڈ کے الزامات لگاتے ہوئے 21 کروڑ روپے بھی سابق اہلیہ اور بھائی سے واپس دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید :

تفریح -