بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ پائے گئے

بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ پائے گئے
بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ پائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے خاوند ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے، ہرمندر سنگھ صحت مند تھے اور گوردوارے سے واپسی کے بعد واش روم گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت کے وقت گھر میں صرف ملازم موجود تھا، واش روم سے واپسی پر دیر لگی تو ملازم وہاں گیا اور دیکھا کہ ہرمندر فرش پر پڑے ہوئے تھے، ہرمندر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nilu Kohli (@nilukohli)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی، ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں۔

مزید :

تفریح -