عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن سیل قائم

عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن سیل قائم
عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن سیل قائم

 لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا، انتخابی امور کیلئے پارٹی الیکشن سیل قائم کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ہمایوں اختر کو الیکشن سیل کا فوکل پرسن مقرر کیا ہےجبکہ پارٹی رہنماوں اعجاز چوہدری ، ریاض فتیانہ اور رائے عزیز اللہ کو الیکشن سیل کا ممبر نامزد کر دیا۔

الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھے گا اور ووٹر لسٹوں سمیت دیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت بھی کرے گا۔

مزید :

قومی -