تحریک انصاف کے جلسے میں جانے سے روکے جانےکے دعوؤں پر پنجاب حکومت کا مؤقف بھی آگیا

سورس: File Photo
لاہور (ویب ڈیسک)نگران وزیراطلاعات پنجاب عامرمیرنےکہاہےکہ جلسےمیں جانے سے کسی کونہیں روکا، شہریوں کےتحفظ کیلئےچیکنگ کی گئی،عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے.
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نےایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے سیریس تھریٹ الرٹس جاری ہونے کے بعد مخصوص مقامات ہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ کنٹینرز لگائے گئے ،عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہناتھاکہ عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں اس لیے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔