کنٹینر کا توڑ چنگ چی رکشہ، پی ٹی  آئی رہنما نے ویڈیو شیئر کر دی

کنٹینر کا توڑ چنگ چی رکشہ، پی ٹی  آئی رہنما نے ویڈیو شیئر کر دی
کنٹینر کا توڑ چنگ چی رکشہ، پی ٹی  آئی رہنما نے ویڈیو شیئر کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے پنجاب حکومت کی پابندیوں کو چنگ چی رکشہ سے شکست دیدی اور اسے کنٹینر کا توڑ قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران خان کے خوف کے سبب مینار پاکستان کے راستے میں ہر ممکنہ جگہ پر کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کر رکھی تھیں۔ انہوں نے لاہور کے زندہ دلان شہریوں کو سلام عقیدت پیش کیا جو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔

عثمان ڈار کو کنٹینرز نے پریشان کیا تو انہوں نے چنگ چی رکشے میں سفر کیا اور ویڈیو بھی شیئر کر دی۔

مزید :

قومی -