عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا،کل جلسے کی تصاویر کو جوڑتے جوڑتے مینار پاکستان ہی غائب ہو گیا،تم الیکشن نہیں چاہتے تم پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہو۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ 10 نکاتی ایجنڈے میں کہتے ہیں میں ملک کی گورننس ٹھیک کر دوں گا،پھر کہتے ہیں میں معیشت ٹھیک کروں گا، معیشت ٹھیک کرنی تھی تو10 سال خیبرپختونخوا میں کیوں نہیں کی؟پھر یہ کہتے ہیں ملک کا قانون ٹھیک ہونا چاہئے،طاقتور اور غریب کیلئے قانون بالکل ایک ہو گاجس دن تم جیل جاﺅ گے،پولیس والوں پر پیٹرول بم پھینک کر تمہارا دل بھر گیا ہو گا؟یہ کہتے ہیں میں نے عدالت نہیں جانا، مینار پاکستان جلسہ کرنے جانا ہے، ایک شخص ماچس لے کر پورے جنگل کو آگ لگانا چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تختی کو بدل کر احساس پروگرام بنایا گیا، یہ کہتے ہیں 10 نکاتی ایجنڈے میں ہاﺅسنگ سکیم کیلئے قرضے دیں گے، کونسی ہاﺅسنگ سکیم کیلئے قرضے دیں گے، وہ جو 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیاتھا؟4 سال میں ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کر کے چلے گئے ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ کہتے ہیں منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، فارن فنڈنگ کا جواب دیں، منی لانڈرنگ پر خود قابو پایا جائے گا، ان کے دور میں انڈے ملے، نہ کٹے، نہ ہی مرغیاں،عمران خان کے تمام اب اختتام پذیرہو رہے ہیں ،کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا۔ان کاکہناتھا کہ کل جلسے کی تصاویر کو جوڑتے جوڑتے مینار پاکستان ہی غائب ہو گیا،تم الیکشن نہیں چاہتے تم پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہو،آپ چاہتے ہو عدالتی کٹہرے سے بچ جاﺅ۔

ان کاکہناتھا کہ صرف ایک منصوبہ بتاﺅ ، جو آپ نے بنایاہو،تم ملک میں دہشتگردی واپس لا کر 10 نکاتی ایجنڈا دے رہے ہو، خزانے خالی، عوام بیروزگار کرکے تم10 نکاتی ایجنڈا دے رہے ہو،یہ کہتے ہیں سب کو قانون کی گرفت میں لاﺅں گا، تم پہلے فرح سمیت دیگر کو قانون کی گرفت میں لاﺅ، تم نے زکوةٰ کے پیسے ملک کے خلاف سازش میں لگائے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو تمہاری سازشوں کے بارے میں سب پتہ ہے، اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں ، آرمی چیف کو کہتے ہیں ملنے کیلئے تیار ہیں، اللہ کا واسطہ مل لیں،اب آپ سلیکٹ ہو کر آسکتے ہیں نہ الیکٹ ہو کر،آپ کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں،انہوں نے کہاکہ اب ان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی یاد آ گئی، یہ جھوٹے مقدمات میں سیاسی مخالفین کو سالوں جیل میں رکھتے تھے، جب آپ تکبر کی کیفیت میں تھے اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟