شام میں تنصیبات پر حملوں کا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، ایران کی امریکہ کو جوابی دھمکی

شام میں تنصیبات پر حملوں کا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، ایران کی امریکہ کو ...
شام میں تنصیبات پر حملوں کا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، ایران کی امریکہ کو جوابی دھمکی

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکہ کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایرانی تنصیبات پر حملوں کا زیادہ شدت اور فوری جواب دیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ شام میں ایرانی فوجی اڈوں پر حملوں سے باز رہے ورنہ جوابی کارروائی کریں گے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی  حکومت کی درخواست پر ایران نے فوجی اڈے قائم کئے جو داعش کے خطرے سے نمٹنے میں مقامی حکومت سے تعاون کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شام میں امریکی افواج کو قابض فورسز سمجھتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ شام میں ایرانی ڈرون کے حملے میں امریکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں امریکی طیاروں کے حملے میں ایران نواز جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔ اس حملے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ امریکہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔