برطانیہ کا غیر ملکی باشندوں کو فوجی اڈوں یا کشتیوں میں رکھنے کا عجیب و غریب منصوبہ

برطانیہ کا غیر ملکی باشندوں کو فوجی اڈوں یا کشتیوں میں رکھنے کا عجیب و غریب ...
برطانیہ کا غیر ملکی باشندوں کو فوجی اڈوں یا کشتیوں میں رکھنے کا عجیب و غریب منصوبہ

  

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکام کا غیر قانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں کی بجائے فوجی اڈوں یا کشتیوں میں رکھنے کے عجیب و غریب  منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی وزرا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ غیر ملکی باشندوں کو اب ہوٹلوں میں نہیں رکھا جائے گا۔ اس سے پہلے تارکین وطن کو چھٹیوں کے دوران کیمپوں اور طلبا کے ہاسٹلز میں رکھنے کی تجاویز سامنے آئی تھیں تاہم انہیں منظور نہیں کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمان کے کنزرویٹو اراکین وزیراعظم رشی سونک کے غیر قانونی تارکین وطن بل کے خلاف تیاریوں میں مصروف ہیں۔