حیدرآباد میں پولنگ کے دوران جھگڑا، مخالفین کی توتکار، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش

حیدرآباد میں پولنگ کے دوران جھگڑا، مخالفین کی توتکار، ایک دوسرے پر مکوں کی ...
حیدرآباد میں پولنگ کے دوران جھگڑا، مخالفین کی توتکار، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے  پرمخالفین نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے بعد مکوں کی بارش کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ جاری ہے، مخالف گروپوں میں جھگڑا اس وقت شروع یو سی 28 کے وارڈ نمبر ایک میں ایک گروپ کی جانب سے دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا۔

الزامات پر پہلے مخالفین ایک دوسرے کے خلاف زبانی حملے کرتے رہے جو بعد ازاں جسمانی حملوں میں بدل گئے۔ مخالفین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی تاہم موقع پر موجود دیگر شہری بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

مزید :

قومی -