سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شہری خوف و ہراس کا شکار
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب شہری خوف زدہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 96 کلومیٹر بتائی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں بھی آج زلزلہ آیا جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔