حکومت نے رئیل سٹیٹ کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے رئیل سٹیٹ کمپنیوں کو نجی ذریعے سے غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں لانے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق موبائل ٹاور، قابل تجدید توانائی، رئیل سٹیٹ اور زرعی منصوبوں میں استعمال کیلئے رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنیوں کو بیرونی سرمایہ لانے کی اجازت ملی ہے تاہم کمپنیاں ان منصوبوں کو سٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلئے پیش کرنے کے بعد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے فارن ایکسچینج مینئول میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ ٹرسٹ کمپنیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر سکیں۔