دوسرا T20، پاکستانی ٹیم کا اعلان، ایک تبدیلی

دوسرا T20، پاکستانی ٹیم کا اعلان، ایک تبدیلی
 دوسرا T20، پاکستانی ٹیم کا اعلان، ایک تبدیلی

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں۔فاسٹ باولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔افغانستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -