کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارت نے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کرلیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے باہر سکھوں کے احتجاج کے بعد بھارت نے کینیڈین ہائی کمشنرکو طلب کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نےاظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہےکینیڈین حکومت بھارتی سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی اور اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا کے شہر وینکوور میں سکھ مظاہرین بھارتی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے تھے اور ایک آزاد سکھ ریاست کے مطالبہ کر رہے تھے۔