کوئی عزت دار شخص تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوسکتا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی عزت داراور شریف شخص تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوسکتا ۔
مریم اور نگزیب سے متعلق فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بدتہذیبی عمران خان اورترجمانوں کی پہچان ہے، مریم اورنگزیب کی جرت و بہادری قابل تحسین ہے، حق گوئی سے جھوٹوں کے سردار کو تکلیف ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بکاؤ مال ہیں ،جس طرح کا وہ بکاؤ مال ہیں اسی طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں۔