بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کرلی

بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کرلی

  

وارانسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ماڈل سے  بھوجپوری اداکارہ  بننے والی اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل سے ملی ہے ، پولیس کو شبہ ہے کہ 25 سالہ اداکارہ  کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے کہا اعلیٰ سطح کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے لیکن موت کی وجہ کے بارے میں یقین کے لیے ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اکانکشا دوبے کی لاش کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ ہوٹل کے عملے نے پولیس کو بلایا۔

اداکارہ  نے بھوجپوری سنیما، موسیقی اور فلموں میں کام کیا تھا۔ اکانکشا دوبے کی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوونگ تھی اور ان کی مختصر ویڈیوز کافی مشہور تھیں۔

مزید :

تفریح -