"2 سال سے مریم کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان کی اسی وقت بک جاتی ہے" رابی پیرزادہ کا انکشاف

سورس: Instagram
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2سال پہلے مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ بنائی تھی جو ابھی تک کسی نے نہیں خریدی۔ انسٹاگرام پر مریم نواز کی پینٹگ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا " 2سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا سکیچ جب بناتی ہوں سیل ہوجاتا ہے۔ مجھے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنی ہے، اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے۔"
View this post on Instagram