عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی ہے۔
زمان پارک میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گلگت بلتستان کے معاملات میں وفاق کی مداخلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے پلان پر بھی مشاورت کی گئی ۔
ملاقات کے موقع پر سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اعظم سواتی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔