عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبداللہ شفیق مسلسل4اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا۔اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل3 اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل3 بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

مزید :

کھیل -