پاک فوج کا گوادر، تربت اور بشام میں حملوں پر بیان

پاک فوج کا گوادر، تربت اور بشام میں حملوں پر بیان
پاک فوج کا گوادر، تربت اور بشام میں حملوں پر بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوادر، تربت اور بشام سمیت دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔گوادر اور تربت میں ہونے والی دہشتگردی کی پہلی دو کوششوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنایا، لیکن بشام میں ہونے والے حالیہ حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک منصوبوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان، اس کے اسٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی شعوری کوشش کے طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بعض غیرملکی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کی مدد میں ملوث ہیں، بے گناہی کا سراغ لگانے کے باوجود یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طورپر بے نقاب ہورہے ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -