تربت میں نیول بیس پر حملےمیں شہیدسپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا

تربت میں نیول بیس پر حملےمیں شہیدسپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا
تربت میں نیول بیس پر حملےمیں شہیدسپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تربت میں پاکستان نیول بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی۔ ان کی عمر 24سال تھی اور مظفرگڑھ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا،شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سپاہی نعمان فرید شہید  نے 2 سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں،انہوں نے سوگواران میں اہلیہ ،بیٹی ، بہن بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -