صحافی فرحان ملک دوسرے کیس میں  گرفتار، ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا

Mar 26, 2025 | 11:38 AM

صحافی فرحان ملک دوسرے کیس میں  گرفتار، ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی نے صحافی فرحان ملک کودوسرے کیس میں ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا،صحافی فرحان ملک کو 5روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق دوسرے کیس میں صحافی فرحان ملک پر غیرملکیوں سے انٹرنیٹ فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔

کل دوسری عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود صحافی فرحان ملک کو جیل منتقل کیا گیا تھا تھا،صحافی فرحان ملک کو عدالتی حکم پر جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کر لیاگیا۔

مزیدخبریں