شیخوپورہ ( علی حیدر رضوی ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کے چیف ڈرل انسٹرکٹر انسپکٹر رائے غریب عالم کے تبادلے پر ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی رائے امداداللہ شاہد کیطرف سے دعوت افطار اور الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر رائے غریب عالم اپنے 15/16 سالہ دور بطور سی ڈی آئی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں مختلف کورسز کی رہنمائی کی جن میں متعدد ایڈوانس کورسز ا، کلاس کورسز ا، نٹرمیڈیٹ کورسز، لوئر اور ریکروٹی کورسز شامل ہیں ۔
شرکائے تقریب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے غریب عالم ایک فرض شناس پولیس افسر ہیں۔ اس موقع پہ ڈی ایس پی ایڈمن یاسر ذوالفقار بٹ ، ڈی ایس پی سیکیورٹی ظہیر وقاص ،ڈی ایس پی ٹریننگ رانا نذیر احمد، پی آر او سید محمد قوی، حیدر زیدی سمیت سٹاف و زیر تربیت افسران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
ایس پی امداد اللہ شاہد نے مستقبل قریب میں بھی انسپکٹر رائے غریب عالم سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔