سحری اور افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ بھی سوچنا چاہیے، میئر کراچی کی ایک بار پھر گورنر سندھ پر تنقید

Mar 26, 2025 | 05:07 PM

سحری اور افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ بھی سوچنا چاہیے، میئر کراچی کی ایک بار پھر گورنر سندھ پر تنقید

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سحری اور افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ بھی سوچنا چاہیے۔
نجی ٹی وی" آج نیوز" کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر گورنر سندھ کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبے کے آئینی سربراہ ہیں۔ انہیں سحری افطار کے علاوہ کچھ سنجیدہ سوچنا چاہیے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب 100 ارب لا رہے ہیں، پتہ نہیں کب آئیں گے؟ راستے میں ہیں، دسواں دن ہوگیا ہے اب تک 100 ارب روپے سندھ کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں