پی آئی اے کے کئی افسر ادھر اُدھر "اُڑ "گئے

پی آئی اے کے کئی افسر ادھر اُدھر "اُڑ "گئے
پی آئی اے کے کئی افسر ادھر اُدھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائرلائن (پی آئی اے )میں کئی ڈائریکٹر اور جنرل منیجرتبدیل کردیئے گئے ہیں ڈائریکٹر انجینئرنگ مقصود احمد کو تبدیل کر کے بابر کمال کوتعینات کردیا گیا ہے۔ جنرل منیجر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ درمحمد طارق کی جگہ غزالہ راشد کو جنرل منیجر ایچ آر مینجمنٹ تعینات کردیا گیا۔ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نوید عزیز کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ کیپٹن انور کمال کو ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کرنل جمشید کو جنرل منیجر سکیورٹی جبکہ مظہر کیانی کو اسپیشل اسسٹنٹ چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ ممتاز زبیری کو چیف انجینئر کوالٹی انشورنس تعینات کیا گیا۔ جیو نیوزکے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے ڈی جی سی اے اے کو خط کے ذریعے درخواست کی گئی ہے کہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے پی آئی اے کے چارکپتانوں کی خدمات واپس پی آئی اے کو سپرد کردی جائے۔ بصورت دیگر قومی ائرلائن ان کپتانوں کو طیارے اڑانے کی اجازت نہیں دیگی۔

مزید :

بزنس -