ثانیہ مرزا برسلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا برسلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
ثانیہ مرزا برسلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

  



برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹارپاکستانی بہو ثانیہ مرزا اے ٹی پی برسلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلین جوڑی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اوراُن کی جوڑی دار میٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انستاسیا روڈیونووا اور کیسی ڈیلکووا پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ،چھ اورچار چھ جبکہ پانچ دس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔کامیابی کے بعد ثانیہ مرزا رواں برس دوسرا اور مجموعی طور پر چودہواں ٹائٹل اپنے نام کریں گی ۔

مزید : کھیل


loading...