بہت دورہیں،پتہ نہیں منزل کہاں ہے:نواز شریف
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے قا ئد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کو قتل کرنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کسی نے آمروں سے حساب لینے کی جرات نہیں کی جبکہ بلوچستان کے معاملے پر سب کچھ اپنا کیا دھرا ہے۔ بلوچستاں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر سب کچھ اپنا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے اپنے آپ کو دیکھنا چاہیئے کیونکہ ہم نے خود مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہم آج بھی اپنی منزل سے دور ہیں اور ہمیں یہ بھی پتہ نہیں کہ ہماری منزل کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے گلہ کرنا چاہیئے جنہوں نے بلوچوں کو باغی بنے پر مجبور کیا ہے اور لاپتہ افراد کے ذمہ دار کون ہیں ؟۔ نواز شریف نے کہا اکبر بگٹی کو قتل کرنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کسی نے آمروں سے حساب لینے کی جرات نہیں کی۔