ضرورت پڑی تو لانگ مار چ کرینگے :شہباز شریف

ضرورت پڑی تو لانگ مار چ کرینگے :شہباز شریف
ضرورت پڑی تو لانگ مار چ کرینگے :شہباز شریف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمران علی بابا چالیس چور ہیں اوران کے احتساب تک بجلی کے اندھیرے ختم نہیں ہوں گے۔قصور میں توانائی بحران کے خلاف عوامی احتجاج کی قیادت کرتے ہو ئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام تیاری کر لیں ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کی قیادت میاں نواز شریف اور وہ خود کریں گے۔۔ عوام کو توانائی بحران سے نجات دلا کر رہیں گے۔انکا کہنا تھا ملک اس وقت شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔علی بابا اور چالیس چوروں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں لیکن اب ان کو بھگانے کا وقت آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں سے پنجاب کے خلاف بغض کا حساب لیں گے۔

مزید : لاہور