سندھ اسمبلی کے 118اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ اسمبلی کے 118اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ اسمبلی کے 118اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 118 کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے،مختلف وجوہ کی بنا پر 12 امیدواورں کے نتائج کا اعلان روک لیا گیا ہے۔ دو آذاد ارکان کی شمولیت کے بعد ایوان میںپیپلزپارٹی67 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خواتین کی 29 مخصوص نشستوں میں سے16 اور اقلیتوں کی 9 مخصوص نشستوں میں سے چار سے پانچ نشستیں اسے مل جائیں گی۔ الیکشن میں ایم کیو ایم کے 37 ارکان منتخب ہوئے ہیں اسے خوا تین کی 9 اور اقلیتوں کی تین نشستیں ملنے کی امید ہے۔ ایوان میں ایم کیو ایم کے مجموعی ارکان کی تعداد49 ہوسکتی ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سات امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اسے خواتین کی دو نسشتیں مل سکتی ہیں اور مسلم لیگ ن کی چار ، پی ٹی آئی کی تین اور این پی پی کی دونشستیں ہیں۔ ان جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا فیصلہ اسمبلی کے تمام کامیاب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -