خیبرپختونخواہ کے 9آزاد اراکین تحریک انصاف کے ہوگئے

خیبرپختونخواہ کے 9آزاد اراکین تحریک انصاف کے ہوگئے
خیبرپختونخواہ کے 9آزاد اراکین تحریک انصاف کے ہوگئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے گیارہ آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں جگہ بنا لی ،9 نے تحریک انصاف کا” حلف “لے لیا جبکہ تین نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کے 14میں سے 11آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوںمیں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔دنیانیوز کے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نو آزاد ارکان پاکستان تحریک انصاف،ایک قومی وطن پارٹی اور ایک عوامی جمہوری اتحاد میں شامل ہوا ہے۔تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد پچپن ہو گئی ہے۔جے یو آئی ف سترہ ارکان کے ساتھ دوسرے،مسلم لیگ ن سولہ ارکان کے ساتھ تیسرے اور قومی وطن پارٹی دس ارکان کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -