تربت سے اغواءہونیوالوں میں سے2افراد کی لاشیں مل گئیں: لیویز ذرائع

تربت سے اغواءہونیوالوں میں سے2افراد کی لاشیں مل گئیں: لیویز ذرائع
تربت سے اغواءہونیوالوں میں سے2افراد کی لاشیں مل گئیں: لیویز ذرائع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )تربت کے علاقے دشت سے اغواءکیے گئے 2افراد کی لاشیں مل گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق دشت سے گزشتہ ہفتے اغواءہونے والے 5میں سے 2افراد کی لاشیں مل گئی ہیںجنہیںپوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکاروں نے گزشتہ ہفتے دشت سے محکمہ ایری گیشن اور مواصلات کے 5اہلکاروں کو اغواءکر لیا تھا جس کے بعد انکی تلاش کا کام جاری تھا تاہم آج ان میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 مغویوں کی تلاش کا عمل جاری ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مزید : تربت