پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،چار زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،چار ...
پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،چار زخمی

  

شمالی وزیر ستان (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تین دہشت گرد مارے گئے اور چار زخمی ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید :

وزیرستان -