بجٹ میں پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ چیز مہنگی کرنے کا فیصلہ ہوگیا،وہ چیز جو پاکستانی گرمیوں میں سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں

26 مئی 2017 (10:29)

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے مالی سال بجٹ18-2017 ءمیں حکومت کی طرف سے گرمیوں میں عوام کی سب سے پسندیدہ چیز سافٹ ڈرنکس پر بھی 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی گئی ہے۔

’ اس لڑکی نے مجھے مردانگی سے محروم نہیں کیا بلکہ یہ کام میں نے خود کیا کیونکہ۔۔۔ ‘ جنسی زیادتی کی کوشش پر 23 سالہ لڑکی کے ہاتھوں اپنی مردانگی سے محروم ہونے والے پنڈت نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سافٹ ڈرنکس کے شوقین پر مہنگائی کا وار کرتے ہوئے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کردی ہے اور ذرائع کے مطابق امپورٹڈ جوسز پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں امپورٹڈ منرل واٹر پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے کی تجویز جبکہ امپورٹڈ انرجی ڈرنکس پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی حکومت کی طرف سے پہلی بار پانچواں بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں