عدالت نے معید پیرزادہ کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا دی

عدالت نے معید پیرزادہ کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا ...
عدالت نے معید پیرزادہ کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلعی فوجداری عدالت میر پور نے اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیرزادہ کی والد ہ کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا دی ۔

نیو نیوز کے مطابق سیشن جج سردار اختر حسین اور ضلع قاضی ظفیر احمد عباسی پر مشتمل میر پور کی عدالت نے آزاد کشمیر کے ممتاز معالج ڈاکٹر غلام محی الدین پیرزادہ کی اہلیہ او ر ٹی وی اینکر معید پیرزادہ کی والدہ بیگم نجمہ پیرزادہ کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم تنویر بھٹی کو 25سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔
مجرم تنویر بھٹی نے مارچ 2013ءمیں بیگم نجمہ پیرزادہ کو انسولین کی زیادہ مقدار دینے کے بعدمنہ پر تکیہ رکھ کرقتل کر دیا تھا تاہم بعد از تدفین شک گزرنے پر ڈاکٹر موعید پیرزادہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج ہوگیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی ہوئی اور بےنظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کی۔
عدالت میں مجرم کی جانب سے عبدالحمید ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی طرف سے چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ اور پبلک پراسیکیوٹر محمد اویس بھٹی ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔

مزید :

میرپور -