”پہلے وعدہ کرو کہ۔۔۔“تحریک انصاف نے ٹکٹ کے امیدواروں سے کیا حلف اٹھواناشروع کردیا؟جان کر پورا پاکستان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے گا

”پہلے وعدہ کرو کہ۔۔۔“تحریک انصاف نے ٹکٹ کے امیدواروں سے کیا حلف ...
”پہلے وعدہ کرو کہ۔۔۔“تحریک انصاف نے ٹکٹ کے امیدواروں سے کیا حلف اٹھواناشروع کردیا؟جان کر پورا پاکستان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں عام انتخابا ت کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹوں کے حصول کے لئے امیدواروں سے درخواستیں لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،تو دوسری طرف ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے اراکین کے اندر پارٹی پالیسز کے حوالے سے بے چینی بھی پائی جارہی ہے جس کی وجہ وہ دیگرپارٹیز میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ۔ملک میں اگر لوگ پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے ہیں تو بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو پارٹی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے الگ بھی ہو رہے ہیں جوپارٹی کے لئے ایک پریشان کن صورتحال بن رہی ہے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی نے جب امید واروں سے آن لائن درخواستوں لینے کا سلسلہ شروع کیا تھا تو اس کے ساتھ ایک بیان حلفی کا بھی ذکر ہو ا تھا جس میں امیدوار کو پابندکیا گیا تھا کہ اگر پارٹی کسی بھی وجہ سے آ پ کوٹکٹ نہیں دیتی تو آپ پابندہیں کہ آپ کی جگہ جس کو بھی ٹکٹ ملے گا آپ اس کی حمایت کے پابندہوں گے اور آپ اپنی ذاتی حثییت میں آزاد امیدوار کے طور پربھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گے۔اس بیان حلفی کو لے کر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور لوگوں کے اندر تحفظات بھی تھے تاہم پارٹی کے سنیر رکن اسد عمر ایک انٹرویو میں کہ چکے ہیں کہ یہ ایک لازمی جز ہے جس کو ہر کسی کو ماننا پڑے گا۔

معروف قومی اخبار ”ڈان“کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک سینر رکن نے انہیں بتایا کہ اس بیان حلفی کے بعد پارٹی کے اندر بھی تحفظات تھے لیکن پارٹی قیادت چاہتی تھی کہ ٹکٹ دینے کے معاملے پر کوئی بھی دباو میں نہ ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں صدرکا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ ٹکٹوں کا حصول شفاف رہے اور کوئی بھی کسی قسم کی لابنگ یاگروپنگ کا حصہ نہ بنے۔
آخری اطلاعات تک صرف پنجاب کے آٹھ ڈسٹرکٹ سے 382امیدواروں نے اپنی درخواستوں کے ساتھ اس بیان حلفی کو جمع کروایا ہے