” تم میری بیٹی کی جان کیوں نہیں چھوڑتے“ جب لڑکا باز نہ آیا تو لڑکی کی ماں نے ایسا قدم اٹھایا کہ کوئی اس کا تصوّر بھی نہیں کرسکتا

” تم میری بیٹی کی جان کیوں نہیں چھوڑتے“ جب لڑکا باز نہ آیا تو لڑکی کی ماں نے ...
” تم میری بیٹی کی جان کیوں نہیں چھوڑتے“ جب لڑکا باز نہ آیا تو لڑکی کی ماں نے ایسا قدم اٹھایا کہ کوئی اس کا تصوّر بھی نہیں کرسکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )میری عمر 32 سال ہے اور جاب کے سلسلہ میں ملک سے باہر رہتا ھوں ۔میں نے خواب میں دیکھا کہ جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاھتا ھوں اس کی ماں مجھ سے رابطہ کرتی ھے اور بولتی ہے میری بیٹی کی جان چھوڑ دو جبکہ میں دو سال سے اس لڑکی سے بات تک نہیں کررہا اور نہ ھی کوئی رابطہ کیاہے ۔ پھر مجھے ایک اور خواب آیا کہ اس لڑکی کی کسی اور سے شادی ھو گئی ہے اور وہ اس شادی سے خوش نہیں ھے۔ برائے مہربانی مجھے تعبیر بتائیں (اے کے )
تعبیر۔مسٹر اے کے ،یہ خواب آپ کی اپنی نفسانی سوچوں کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے ۔آپ کی شادی جلد ہونے والی ہے ۔اس دوران کسی ناخوشگواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔فی الحال کسی قسم کی افسردگی اور ناامیدی کا بھی سامنا ہے ۔کیااپنی جاب سے خوش ہیں ؟ دوسری جگہ تو نہیں جانا چاہتے؟ اس خواب میں ایسی کیفیت بھی نظر آتی ہے ۔بعض اوقات انسان دیکھتا کچھ ہے ،ہوتا کچھ اور ہے۔فرسٹریشن کا سامنا ہے یا ہونے کا امکان ہے ۔آپ روزانہ استغفراللہ کی تسبیحات کیا کریں (واللہ اعلم الصواب )
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -