واجبات کی عدم ادائیگی‘ واسا کے 5ڈسپوزل اسٹیشن کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی‘ واسا کے 5ڈسپوزل اسٹیشن کی بجلی منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکینٹ ڈویژن کی ٹیموں نے واجبات کی عدم ادائیگی پرواساکے سورج میانی سمیت 5ڈسپوزل سٹیشنوں کے کنکشن کاٹ دئے۔واساکے ذمہ میپکو (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کے9کروڑروپے واجب الاداہیں۔واسانے میپکو کوایک کروڑ70لاکھ روپے کا چیک دیا جوکیش نہیں ہو سکا۔یہ چیک اپروول کیلئے پنجاب حکومت کوبھجوادیا گیاہے۔میپکو حکام کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک واسا کے ڈسپوزل سٹیشنوں کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ جمعرات کوبھی میپکو ممتازآباد کی ٹیموں نے واسا کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنوں کے کنکشن کاٹ دیئے تھے۔