حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی مثال بنائی‘ نعیم بھابھہ

حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی مثال بنائی‘ نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران ملک کے اہم مسائل کو حل کیا اور پنجاب(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی مثال قائم کی جس کی وجہ سے بین الااقوامی سطح پر پنجاب سپیڈ کی اصطلاح قائم ہو ئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع دھلو میں اپنی اقامت گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں ہم اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے اور عوام مسلم لیگ (ن)کو ہی منتخب کر ے گی انہوں نے بتایا کہ آنے والے الیکشن میں انہوں نے پی پی 234 کے ساتھ ساتھ این اے 164کے لیے بھی پارٹی قیادت کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیے درخواست گزاری ہے اور پارٹی کی جانب سے این اے 164پر گرین سگنل ملنے کے واضح امکانات موجود ہیں اس مقصدکیلئے انکے پاس پی پی 233اور پی پی 234سے بہترین انتخابی نتائج دینے والے ونگز بھی میسر ہیں جن کی بدولت پورا پینل کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔اس موقع پر میاں تاج محمود بورانہ،میاں مختیار بورانہ، راؤ محمد اشرف راؤ محمد ساجد کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔