ڈمپر کی زد میں آکر 3مزدور لقمہ اجل بن گئے، 4زخمی

ڈمپر کی زد میں آکر 3مزدور لقمہ اجل بن گئے، 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ شجاع آباد (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) سی پیک بستی داد (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
انٹر چینج پر ڈمپر کے نیچے آنے سے تین مزدور ہلاک جبکہ چار شدید زخمی،ٹی ایچ کیو شجاع آباد اور نشتر ملتان منتقل۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک انٹر چینج بستی داد کے مقام پر کام کرتے ہوئے سات مزدور ڈمپر کے نیچے آگئے۔ مزدور مقبول حسین، اجمل اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آصف، اکرم، سہیل اور سرور شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد لائے گئے جہاں سے دو انتہائی شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان بھیج دیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج شجاع آباد میں موٹروے کا افتتاح کرنا ہے۔ مزدور پکی پل شجاع آباد کے قریب موٹروے پر ترنڈہ اور اوچ شریف سے روڈ کو کارپٹ کرنے کیلئے ڈمپر تارکول سمیت میٹریل سے بھرے ہوئے آئے تھے اور یہ مزدور ہوا کی ٹینکی سے ڈمپروں کی مٹی کو صاف کرتے تھے۔ ڈمپروں پر مٹی اتنی زیادہ تھی جو ہوا مارتے گردوغبار اڑا اور 10ویلر پانی کی ٹینکی کو کچھ نظر نہ آیا اور تیزی میں چھ مزدور پانی ٹینکی کے نیچے آگئے۔