گھریلو جھگڑا: خاوند نے بیوی کو کالا پتھر پلا کر موت کی نیند سلا دیا

گھریلو جھگڑا: خاوند نے بیوی کو کالا پتھر پلا کر موت کی نیند سلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی موضع ویرڑ ابڑیند کے رہائشی اللہ وسایا بھٹہ کی بیٹی 19سالہ طاہرہ بی بی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
.سے عمران جتوئی نے 7اکتوبر 2017کو پسند کی شادی کی اور شادی کی بعد عمران جتوئی اکثر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑتا تھا،گزشتہ روز دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو عمران جتوئی نے اپنی والدہ عزیز مائی کے ہمراہ ملکر بیوی طاہرہ پروین کو کالا پتھر پلا دیا،جس سے طاہرہ پروین کی موت واقع ہو گئی اہل علاقہ کو طبعیت خراب کا کہہ کر اسے ہسپتال کوٹ ادو لے گیا،اطلاع پر مقتولہ طاہرہ پروین کا والد اللہ وسایا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو پہنچا تو عمران جتوئی بیوی کی نعش کو چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس محمود کوٹ نے مقتولہ کے والد اللہ وسایا کی مدعیت میں داماد عمران جتوئی سمیت اسکی والدہ عزیز مائی کی خلاف قتل کا مقدمہ نمبر197/18زیر دفعہ302درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔