رحیم یار خان: ٹرالر پر لدا کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

رحیم یار خان: ٹرالر پر لدا کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق
رحیم یار خان: ٹرالر پر لدا کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرالر پر رکھا کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں جھونپڑیوں میں سوئے 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں ترنڈہ قومی شاہراہ پر لاہور سے کراچی جانے والے ٹرالر پر لدا کنٹینر ملحقہ جھونپڑیوں پر الٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں کنٹینر کے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 معصوم بچے اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
بدنصیب خاندان کے اوپر گرے کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔